شرح سود میں کمی کے باوجود بینکوں میں  ڈپازٹس کی شرح میں اضافہ جاری 

Jun 20, 2025 | 18:17:PM
شرح سود میں کمی کے باوجود بینکوں میں  ڈپازٹس کی شرح میں اضافہ جاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان ) شرح سود میں کمی کے باوجود بینکوں میں  ڈپازٹس کی شرح میں اضافہ جاری ہے۔ 
مئی 2025 میں بینکنگ ڈپازٹس میں 11.6 فیصد کا اضافہ ہوا،مئی 2025 میں بینکنگ ڈپازٹس 32 ہزار 757 ارب روپے پر پہنچ گئے  جبکہ مئی 2024 میں بینکنگ ڈپازٹس 29 ہزار 349 ارب روپے تھے ۔

اپریل کے مقابلے مئی میں ایک ماہ میں بینکنگ ڈپازٹڈ میں 441 ارب روپے کا اضافہ ہوا ،مئی 24 کے مقابلے مئی 25 میں ایک سال میں بینکنگ ڈپازٹس میں 3408 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں : ادارہ شماریات کی ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری