کراچی میں پھر زلزلے کے جھٹکے

Jun 20, 2025 | 21:17:PM
کراچی میں پھر زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،کورنگی کے بعد ملیر کے قریب بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  ملیر کے قریب ایک اور زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا،  جس کی شدت 2.6 اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی،زلزلے کے جھٹکے شام 7بج کر 31 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے، زلزلہ کا مرکز ملیر کے مغرب میں 3 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یکم جون سے اب تک زلزلے کے 49 جھٹکے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں،زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ لائین متحرک ہونے سے آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شام 5 بج کر 28 منٹ پر کورنگی کے جنوب مشرق میں 13 کلو میٹر کے فاصلے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:  لورالائی:تحصیل دکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے  خاتون جاں بحق 2 افراد زخمی