لورالائی:تحصیل دکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے  خاتون جاں بحق 2 افراد زخمی

Jun 20, 2025 | 20:56:PM
 لورالائی:تحصیل دکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے  خاتون جاں بحق 2 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان میں ضلع لورالائی کی تحصیل دکی کے علاقے جھالار میں مسلح افراد کی فائرنگ اور حملے میں ایک خاتون جاں بحق 2 افراد زخمی ہو گئے۔

 لیویز ذرائع کے مطابق  جھالار کے علاقے میں تبئی پہاڑ کی طرف سے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنماہ سردار اکبر خان ناصر کے زرعی بوروں پر تعینات مزدروں پر مسلح افراد  کی جانب سے حملہ کیا گیا ،حملے سے دس منٹ پہلے سردار اکبر خان ناصر جائے وقوعہ سے دکی روانہ ہوئے تھے ،حملے کے بعد زرعی ڈیرے پر تعینات چوکیدران اور مسلح افراد کے درمیاں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق دو افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں میں خان ولی ولد عبداللہ قوم سلیمان خیل اور عبدالنجیب ولد عبد المجید قوم سلیمان خیل شامل ہیں،جبکہ جاں بحق خاتون کی شناخت حبیب کی اہلیہ کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو  جرائم پر کٹہرے میں نہ لایاگیا تو کوئی بھی اسکا نشانہ بن سکتا ہے، ایرانی وزیرخارجہ