اسرائیل کو جرائم پر کٹہرے میں نہ لایاگیا تو کوئی بھی اسکا نشانہ بن سکتا ہے، ایرانی وزیرخارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام پر بلاجواز جنگ مسلط کی گئی، اسرائیل کو اس کے جرائم پر کٹہرے میں نہیں لایاگیا تو کوئی بھی اس کا نشانہ بن سکتا ہے،خود مختاری کی حفاظت کرنا ہمارا بنیادی حق ہے ، سرائیلی جارحیت سے پہلے ہم جوہری مذاکرات کی کامیابی کے بالکل قریب تھے ۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ چارٹر عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں ، اقوام متحدہ چارٹر ہمیں اپنے ملک کے دفاع کا مکمل حق فراہم کرتا ہے ، اسرائیلی جارحیت سے پہلے ہم جوہری مذاکرات کی کامیابی کے بالکل قریب تھے ،ایرانی عوام پر بلاجواز جنگ مسلط کی گئی،ایران اسرائیلی بربریت کے خلاف اپنا دفاع کررہا ہے ، ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت جاری تھی کہ اسرائیل نے حملہ کردیا ، اسرائیل کی جانب سے شہروں میں سویلین املاک کو نشانہ بنایا گیا ،۔
سید عباس عراقچی نے مزید کہا کہ اسرائیل کو اس کے جرائم پر کٹہرے میں نہیں لایاگیا تو کوئی بھی اس کا نشانہ بن سکتا ہے ، ایرانی عوام اپنی دھرتی کی حفاظت کرتے رہیں گے ، اسرائیلی جارحیت امن وقانون کی خلاف ورزی ہے ،اسرائیل کی جانب سے ہمارے ایٹمی تنصیبات پر حملے کئے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام میں حکومت سبیلیں لگائے گئی،قواعد و ضوابط جاری، چیکنگ ہوگی