محرم الحرام میں حکومت سبیلیں لگائے گئی،قواعد و ضوابط جاری، چیکنگ ہوگی 

Jun 20, 2025 | 18:50:PM
محرم الحرام میں حکومت سبیلیں لگائے گئی،قواعد و ضوابط جاری، چیکنگ ہوگی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی ہدایت پر صوبہ بھر میں محرم الحرام کے دوران ضلعی انتظامیہ سبیلیں لگائے گی،محکمہ داخلہ پنجاب نےسبیلوں بارے قواعد و ضوابط جاری کر دئیے۔سبیل میں موجود مشروبات کو عوامی استعمال سے قبل رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنر اور فوڈ سیفٹی آفیسر چیک کرے گا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ضلعی انتظامیہ خاص طور پر 9 اور 10 محرم کو عوام الناس کیلئے سبیلیں لگائے گی،تمام اضلاع میں حفظان صحت کے اصولوں اور یکسانیت کے مطابق عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کی گئیں ،سبیل میں موجود مشروبات کو عوامی استعمال سے قبل رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنر اور فوڈ سیفٹی آفیسر چیک کرے گا،صحت کیلئے نقصان دہ اور غیر تصدیق شدہ مشروبات یا کھانے پینے کی اشیاء کسی سبیل پر نہیں رکھی جائیں گی،سبیلیں ایک معیاری سائز، ترجیحی طور پر 10×8 فٹ اور فٹ پاتھ پر جگہ چھوڑ کر بنائی جائیں ،سبیل اور شہریوں کو دھوپ سے بچانے کیلئے مناسب چھاتے کا استعمال کیا جائے،پینے کے پانی، دودہ، شربت کے کنٹینر پر واضح لیبل اور ڈسپوزایبل کپ دستیاب ہوں،سبیلیں خاص طور پر بڑے جلوسوں کے راستے میں عوامی مقامات پر قائم کی جائیں گی،یقینی بنایا جائے کہ سبیلیں راستے یا سکیورٹی میں رکاوٹ نہ بنیں ،سبیل پر تعینات تمام رضاکاروں کی سپیشل برانچ سے کلیئرنس کروائی جائے،حساس مقامات پر بم ڈسپوزل یونٹ سے پیشگی سویپنگ کروانے کی ہدایت ،تمام رضاکار انتظامیہ کی جانب سے دیے گئے کارڈ ہمہ وقت آویزاں رکھیں، حساس مقامات پر سبیلوں کو سی سی ٹی وی کیمروں کے کوریج ایریا میں لگانے کی ہدایت،رضاکار یقینی بنائیں کہسبیلوں کے گرد منظم قطاریں بنائی جائیں اور ہجوم نہ رکے،غیر مجاز ریہڑیاں اور تمام گاڑیاں سبیلوں سے دور رکھیں جائیں ،سبیلوں کے گرد کسی سیاسی یا فرقہ وارانہ نعرے، بینرز یا لاؤڈ اسپیکر کی اجازت نہیں ہوگی،سبیلوں پر چندہ جمع کرنا یا تجارتی اشتہارات بھی سختی سے ممنوع ہیں، سبیل کے مقام کی روزانہ کی بنیاد پر بہترین صفائی یقینی بنائی جائے،تمام رضاکار دستانے اور فیس ماسک پہنیں اور ہر سٹال پر ڈھکے ہوئے کچرے کے ڈبے موجود ہوں۔تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز یکم سے 10 محرم تک سبیلوں کا معائنہ کرنے کیلئے فیلڈ آفیسرز مقرر کریں،قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائے جائے ،محکمہ داخلہ نے ڈپٹی کمشنرز کے نام مراسلہ جاری کردیا ہے۔

یہ بھی  پڑھیں:یہ چاہتے ہیں کہ جب مریم نواز اسمبلی آئیں تو ہم گھوگو گھوڑے بنے رہیں، احمد خان بھچر