یہ چاہتے ہیں کہ جب مریم نواز اسمبلی آئیں تو ہم گھوگو گھوڑے بنے رہیں، احمد خان بھچر

Jun 20, 2025 | 18:33:PM
یہ چاہتے ہیں کہ جب مریم نواز اسمبلی آئیں تو ہم گھوگو گھوڑے بنے رہیں، احمد خان بھچر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر   کا کہنا ہے کہ کل پنجاب کی تاریخ میں ایسا واقع ہوا کہ حکومت کا پول کھل گیا،یہ چاہتے ہیں کہ جب مریم نواز آئیں تو اس وقت ہم گھوگو  گھوڑے بنے رہیں اور یہ لوگ انکی خوشامد میں لگے رہیں،انکو یہ نہیں پتا کہ جو مینڈیٹ کی حکومت ہوتی ہے وہ اپوزیشن کی بات سنتی ہے،سوشل میڈیا پر فلیڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات کی خبریں مفروضوں پر ہیں،جب تک ملاقات کی حقیقت معلوم نہ ہو اس پر بات نہیں ہو سکتی۔

 پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر  نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل پنجاب کی تاریخ میں ایسا واقع ہوا کہ حکومت کا پول کھل گیا۔ پہلی مرتبہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ احتجاج کر رہی تھا،انکو یہ نہیں پتا کہ جو مینڈیٹ کی حکومت ہوتی ہے وہ اپوزیشن کی بات سنتی ہے،ہمارے مائیک توڑے گئے، ہمیں یہ کہا گیا کہ آپکو خطاب نہیں کرنے دیا جائے گا، احتجاج کیا جائے گا۔یہ چاہتے ہیں کہ جب مریم نواز آئیں تو اس وقت ہم گوگھو گھوڑے بننے رہیں اور یہ لوگ انکی خوشامد میں لگے رہیں،مریم نواز انسٹالیڈ وزیر اعلی ہیں وہ اپوزیشن کو سننا ہی نہیں چاہتی،اس حکومت نے ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں کو جھوٹے مقدموں میں گرفتار کیا گیا ہے اور حبس بیجا میں رکھا ہوا ہے۔مریم نواز جب بھی ایوان میں آئیں گی اپوزیشن احتجاج کرے گی۔

 ملک احمد خان بھچر  کا مزید کہنا تھا کہ اپنے ایم پی ایز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو کل میرے ساتھ ایوان میں میری تقریر کے دوران میرے ساتھ کھڑے رہے، سپیکر پنجاب اسمبلی نے رات 12 بجے حسن ملک کو کتاب پھینکنے پر معطل کر دیا۔ایوان میں پینسل کرنا کتاب پھینکنا معمول کی بات ہےیہ لوگ 100 لوگوں کا تو سامنا کر نہیں سکتے عوام کا کیا سامنا کریں گے،سپیکر کو چاہیئے تھا کہ وہ حسن ملک کے معاملے پر کمیٹی بناتے،کل 4 گھنٹے اپوزیشن کے خلاف حکومت نے احتجاج کیا۔اعجاز شفیع پر بلال یامین کی جانب سے گھڑی چوری کا الزام لگانا جھوٹ ہے ،سپیکر کو چاہیے کہ وہ اس پر کمیٹی بنائیں جو انہوں نے وعدہ کیا ہے ورنہ ہم عدالت بھی جا سکتے ہیں۔5335 ارب روپے کا جو بجٹ پیش کیا گیا وہ انکے منہ پر تماشا ہے۔چار روز قبل کہا تھا کہ اس بجٹ کے اثرات آنے شروع ہو جائیں گے تو آنا شروع ہو گئے،حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے لئے زرعی ٹیکس میں اضافہ کر دیا ہے،انہوں نے واردات یہ ڈالی ہے کہ زرعی ٹیکس کا ہدف بڑھا دیا گیا ہے جبکہ سوپر ٹیکس بھی لگایا جا رہا ہے۔ ہم شیڈو بجٹ تیار کر رہے ہیں جو کہ آئندہ ہفتے پیش کریں گے،یہ حکومت ملک کو جتنا برباد کر سکتے تھے کر لیا۔اس وقت اسمبلی میں بھی انکی ڈکٹیٹر شپ آ چکی ہے کہ ایوان میں یہ اپوزیشن پر گندے گندے الزام لگا رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں ایم پی اے  اعجاز شفیع کا کہنا تھا کہ 16 جون کو مجھ پر گھڑی چوری کا گھٹیا الزام لگایا گیا،انکا کام ہے کہ کیونکہ یہ خود  چور ہیں،اسپیکر کو چار روز سے کہہ رہا ہوں کہ ایوان کی سی سی ٹی وی فیٹج نکالیں اور مجھ پر جو چوری کا الزام لگایا گیا ہے اسکی تحقیق کریں ،اسپیکر ڈرتے ہیں حکومت کے ارکان کے خلاف کاروائی کرنے سے،اسپیکر تحقیقات کروائیں اور جو بھی ممبر قصور وار ہو اسکو معطل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات کی خبریں مفروضوں پر ہیں۔جب تک ملاقات کی حقیقت معلوم نہ ہو اس پر بات نہیں ہو سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:آج مانا گیا پی ٹی آئی دور میں چیزوں پر بہتر کام ہورہا تھا: عمر ایوب