آج مانا گیا پی ٹی آئی دور میں چیزوں پر بہتر کام ہورہا تھا: عمر ایوب

Jun 20, 2025 | 16:20:PM
آج مانا گیا پی ٹی آئی دور میں چیزوں پر بہتر کام ہورہا تھا: عمر ایوب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ آج مانا گیا ہے کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں چیزوں پر بہتر کام ہو رہا تھا۔

اسلام آباد میں ورلڈ بینک ماہرین سے ملاقات کےمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ وزارت کامرس نے ٹیرف کے معاملات پر بریفنگ کا کہا تھا، ہم نے ٹیرف سے متعلق وزارت کامرس سے سوالات پوچھے تھے، آج ٹیرف سے متعلق اپوزیشن ارکان کو بریف کیا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم نے آج پوچھا کہ جس ڈیٹا پر اعداد و شمار اکٹھے کرتے ہیں وہ ڈیٹا کہاں سے آتا ہے، یہ تمام ڈیٹا ادارہ شماریات سے لیا گیا ہے، ادارہ شماریات کہتا ہے کہ گدھے ملک میں بڑھ گئے جبکہ خچروں کی تعداد نہیں بڑھی، اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 64 فیصد زراعت میں مال مویشی کو شامل کیا گیا ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ ادارہ شماریات کے ڈیٹا کو لے کر یہاں پر تفصیلات لی جا رہی ہیں، یہ صرف ادارہ شماریات کے ڈیٹا کے علاوہ مختلف دیگر تجاویز اور امور کو نہیں لارہے، موٹروے پر 120 کے بجائے 20 کی اسپیڈ سے چلائیں تو آپ پیچھے رہ جائیں گے، آپ کے پاس جو حقیقی ڈیٹا آرہا ہے وہ درست نہیں ہے۔