سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت اختتام، ڈالر مزید مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 283.64 روپے سے بڑھ کر 283.70 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوکر 285.74 روپے،یورو2 روپے مہنگا ہوکر 329.45 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 2.91 روپے مہنگا ہوکر 386 روپے ،یو اے ای درہم ایک پیسے اضافے سے 78.03 روپے ، سعودی ریال 5 پیسے مہنگاہوکر 76.30 روپے کا ہوگیا۔
ادھرپاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا،ہنڈریڈ انڈیکس 20 پوائنٹس اضافے سے 120023 کی سطح پر بند انڈیکس کی بلند ترین سطح 120828 رہی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 120002 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ب فارم اور شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر،بڑی تبدیلیاں کردی گئیں