اسلام آباد میں ڈولفن فورس کا قیام عمل میں لایا جائے گا، وزیراعظم

Jun 20, 2023 | 19:20:PM
اسلام آباد میں ڈولفن فورس کا قیام عمل میں لایا جائے گا، وزیراعظم
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد پولیس لائنز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اسلام آباد پولیس کی کارکردگی پر فخر ہے جو بلاخوف و خطر اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل پولیس ہسپتال کو بہت پہلے بن جانا چاہیئے تھا، پولیس اور ان کے اہلخانہ کا علاج معالجہ اور ایسی تمام سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کی زیر صدارت سرمایہ کاری منصوبوں پر اہم اعلیٰ سطحی اجلاس

ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں اور شہداء کے اہلخانہ کو مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں ڈولفن فورس کا قیام عمل میں لایا جائے گا جسے ترکیہ میں تربیت دی جائے گی۔