ڈولفن اسکواڈ کے 2 اہلکار نوکری سے برخاست

Sep 13, 2026 | 14:37:PM
ڈولفن اسکواڈ کے 2 اہلکار نوکری سے برخاست
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابدچوہدری)ڈولفن اسکواڈ کے 2 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیاگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں اہلکار چیکنگ کے دوران شہریوں سے رقم بٹورتے تھے،برخاست ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل عاطف اور ہیڈ کانسٹیبل الیاس شامل ہیں۔
پولیس زرائع کے مطابق دونوں اہلکار تھانہ پرانی انارکلی میں تعینات تھے،اہلکاروں کے خلاف شہریوں کی جانب سے رقم بٹورنے کی شکایات پر کارروائی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:صوبوں کی تقسیم پر اہم مشاورت، رانا ثناءاللہ کی سینئر صحافیوں سے ملاقات
ایس پی سول لائنز نے دونوں اہلکاروں کو معطل کیا جبکہ انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کردیاگیا۔