یونان کشتی حادثہ: گوجرانوالہ اور گرد و نواح سے لاپتہ نوجوانوں کی تعداد 31 ہوگئی

Jun 20, 2023 | 18:48:PM
یونان کشتی حادثہ: گوجرانوالہ اور گرد و نواح سے لاپتہ نوجوانوں کی تعداد 31 ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) یونان میں پیش آنیوالے کشتی حادثے میں پنجاب کے شہر گوجرانوالہ اور گرد و نواح سے لاپتہ ہونیوالے لاپتہ نوجوانوں کی تعداد 31 ہوگئی۔

تازہ اطلاعات کے مطابق اروپ موڑ کا ناصر علی اور کھیالی کا نعمان بھی لاپتہ افراد میں شامل ہیں جبکہ منڈیالہ سے سانول اور سنسرہ سے ابوبکر بھی بدقسمت کشتی میں سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیے: ’25 لاکھ دے کر غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک نوکری کے جھانسے میں نہ آئیں‘

اسی طرح نوشہرہ ورکاں کے 22 نوجوان کشتی حادثے میں لاپتا ہوئے ہیں جبکہ گوجرانوالہ کی کشمیر کالونی کے تین نوجوان بھی کشتی حادثے میں لاپتہ ہیں۔

خیال رہے کہ ایف ائی اے نے ریجن کے 49 لاپتہ نوجوانوں کا ڈیٹا اکھٹا کرلیا گیا ہے جبکہ پنجاب فرانزک ٹیم نے گمشده افراد کی شناخت کیلئے 35 لواحقین کے نمونہ جات لے لیے ہیں۔