نورا فتیحی بھی پاکستانی کوک سٹوڈیو کے گانے کی مداح نکلی ، گانے پرویڈیو بنا کر شیئر کر دی

Jun 20, 2022 | 14:31:PM
 نورا فتیحی بھی پاکستانی کوک سٹوڈیو کے گانے کی مداح نکلی ، گانے پرویڈیو بنا کر شیئر کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی کوک سٹوڈیو کےمداح  انڈیا  سمیت دنیا بھر میں موجود ہیں  جو اکثر اوقات اپنی پسندیدگی کا   اظہار کرتے رہتے ہیں جبکہ بالی ووڈ گلوکاروں سمیت سٹارز بھی اس کے مداحوں میں شامل ہیں اب اس فہرست میں اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی بھی شامل ہو گئی ہیں جنہوں نے  کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے معروف گانے ’’ پسوڑی‘‘ کو اپنی  ویڈیو میں استعمال کیا جبکہ ساتھ ہی انہوں نےگانے کے بول بھی ویڈیو کے  کیپشن میں لکھے۔

تفصیلات کے مطابق انسٹام گرام پر اداکارہ نورا فتیحی نے سفید رنگ کی دلکش ساڑھی میں اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بیک گراونڈ پر پاکستانی کوک سٹوڈیو سیزن 14 کا معروف گانا ’’ پسوڑی ‘‘ لگایا ہے جسے نوجوان سنگر علی سیٹھی اور شائے گل نے اپنی میٹھی آواز میں گایا ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رقاصہ نورا فتیحی وینیٹی وین سے باہر آتی ہیں اور چلتے ہوئے میڈیا کے سامنے آ کر تصاویر کیلئے پوز دیتی ہیں.

View this post on Instagram

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

یا د رہے کہ یہ گانا ریلیز ہونے کے فوری بعد ہی انٹرنیٹ پر وائرل ہو ا، کوک سٹوڈیو کے اس  سیزن کو یہ یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ہر گانے کی منفرد ویڈیو نے مداحوں کا مزہ دوبالا کر دیا ۔ جس کے باعث بھارتی ناقد بھی کوک سٹوڈیو کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 4 ماہ میں کوک اسٹوڈیو، سیزن 14 کے گانے پسوڑی کو 191.7 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ 3.8 ملین افراد نے اس گانے کو پسندیدگی کا سرٹیفکیٹ بھی دیا ہے۔ گانے کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے ہیں۔یہ گانا نہ صرف بالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈشخصیات کو بھی متاثر کر رہا ہے۔