دھند کا راج، موٹروے متعدد مقامات پر بند

Jan 20, 2024 | 23:33:PM
دھند کا راج، موٹروے متعدد مقامات پر بند
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سجاد حسین) پنجاب سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث موٹروے کو متعدد مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم 5 کو شدید دھند کے باعث شیر شاہ سے اوچ شریف تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: شدید سردی اور دُھند، پنجاب حکومت کا سکولوں کیلئے بڑا فیصلہ

اسی طرح موٹروے ایم 1 کو پشاور سے رشکئی تک جبکہ موٹروے ایم 14 کو عیسیٰ خیل سے یارک تک شدید دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری گاڑیوں پر آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور تیزرفتاری سے پرہیز کریں۔