شدید سردی اور دُھند، پنجاب حکومت کا سکولوں کیلئے بڑا فیصلہ

Jan 20, 2024 | 18:11:PM
شدید سردی اور دُھند، پنجاب حکومت کا سکولوں کیلئے بڑا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پنجاب میں شدید دھند اور سردی کی وجہ سے حکومت نے سکولوں کے ساڑھے نو بجے صبح کے خصوصی اوقات کار میں اکتیس جنوری تک توسیع کردی۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یکم فروری 2024ء سے سکول ریگولر ٹائمننگ پر کھلیں گے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے تمام پرائیویٹ و سرکاری سکولوں کو پابند کردیا ہے۔ سموگ اور شدید سردی کے پیش نظر ساڑھے نو بجے سکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ 10 جنوری 2024ء کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے نمونیہ کے باعث 36 بچوں کی اموات کا نوٹس لیتے ہوئے پلے گروپ سے پریپ کلاس تک کے بچوں کو 22 جنوری تک چھٹیوں کا اعلان کردیا تھا۔

پنجاب میں نمونیہ سے 36 بچوں کی اموات کے معاملے پر نگران وزیراعلیٰ سید محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال میں ہنگامی اجلاس کیا۔ انہوں نے پہلی کلاس کے سکولوں کو ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ اجلاس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب بھر کے سکولوں میں 31 جنوری تک صبح کی اسمبلی پر پابندی لگا دی گئی تھی۔