پاکستان ٹیم کو اولمپک ہاکی کوالیفائر کے سیمی فائنل میں بدترین شکست

Jan 20, 2024 | 21:48:PM
پاکستان ٹیم کو اولمپک ہاکی کوالیفائر کے سیمی فائنل میں بدترین شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جاوید اقبال )اولمپک ہاکی کوالیفائیر کے سیمی فائنل  میں پاکستان  کو جرمنی کے ہاتھوں 4.0 سے شکست ،قومی ٹیم کیلئے پیرس  اولمپک  میں شرکت کا صرف ایک موقع رہا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  اولمپک کوالیفائیر  ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان ہاکی ٹیم کو بدترین شکست کا منہ دیکھنا پڑا، جرمنی نے پاکستان 4.0 سے شکست دیتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے ، ساتھ انہیں پیرس اولمپکس کوالیفائی کا ٹکٹ بھی مل گیا ، دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کچھ دیر بعد شروع ہوگا۔ 

پاکستان ٹیم اب تیسری پوزیشن کا میچ کھیلے گی، پاکستان تیسری پویشن کا میچ جیت کر پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرسکتا ہے ، پاکستان ہاکی ٹیم کے پاس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے کا یہ آخری موقع ہے ، جرمنی کی جانب سے نیکلس ویلین نے دو گول کئے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ ثانیہ مرزا  کے والدین نے  ولیمے کی تقریب تک بیچی ،شعیب ملک کے قریبی رشتہ دار نے اہم انکشاف کر دیئے