ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی میں کیا ہوا تھا؟ فردوس عاشق اعوان نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

Jan 20, 2024 | 17:21:PM
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی میں کیا ہوا تھا؟ فردوس عاشق اعوان نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی کے حوالے سے اہم انکشافات کردیے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نجی ٹیلی ویژن چینل کے ایک مزاحیہ ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے شابق کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی شادی کی تقریب سے متعلق چند انکشافات کیے۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کی شادی میں بھارت گئے تو شادی کے دن ہی میں نے کہہ دیا تھا کہ بیٹا بہت برا پھنسے ہو، اس کی وجہ یہ تھی کہ شعیب کے سسرال والوں نے اسے شادی میں ہی شرمندہ کرکے رکھ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: کیا ثناء جاوید نے عدت  میں شعیب ملک سے نکاح کیا؟سوشل میڈیا پر  نئی بحث چھڑ گئی

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم حیدرآباد پہنچے تو ہم سب کی خواہش تھی کہ دلہا دلہن کے ساتھ تصاویر بنوائیں لیکن بھری محفل میں شعیب کی ساس نے ہمیں منع کردیا، ان کا کہنا تھا کہ ثانیہ کی والدہ نے کہا کہ شعیب کا ولیمہ وہ لوگ بیچ چکے ہیں جس کے تحت تصاویر نہیں بنوا سکتے، یہ پورا کنٹریکٹ تھا۔

فردوس عاش اعوان نے مزید کہا کہ ہمارے لیے یہ بات کافی تعجب کی تھی کہ سسرال والے عین شادی کے دن اپنی من مانی کررہے ہیں جبکہ دلہا کو کچھ پتا ہی نہیں، شعیب اس دن کافی بے بس اور شرمندہ تھے، اس لیے میں نے ان کے کان میں کہا کہ بیٹا بہت برا پھنسے ہو۔

واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان، شعیب ملک کی قریبی عزیزہ ہیں اور شادی میں بھی شریک ہوئی تھیں۔