کیا ثناء جاوید نے عدت  میں شعیب ملک سے نکاح کیا؟سوشل میڈیا پر  نئی بحث چھڑ گئی 

Jan 20, 2024 | 16:53:PM
کیا ثناء جاوید نے عدت  میں شعیب ملک سے نکاح کیا؟سوشل میڈیا پر  نئی بحث چھڑ گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین محی الدین ) شعیب ملک  نے ثانیہ مرزا سے طلاق کے بعد پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے تیسری شادی کر لی ہے ، جس کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے  کہ کیا ثناء جاوید نے شعیب ملک سے عدت میں ہی نکاح کر لیا ہے ؟

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے آج انسٹا گرام پر اپنی تیسری شادی کا انکشاف کیا ہے ، انہوں نے عروسی لباس میں ملبوس اپنی نئی دلہن کے ہمراہ  تصویر  شیئر کی اور ساتھ میں کیپشن دیا کہ ’’الحمد اللہ ‘‘، شعیب ملک کی جانب سے تصویر شیئر کرنا تھی کہ ہندو پاک کے میڈیا میں آگ سی لگ گئی ، ہر طرف شعیب ملک ٹرینڈ کر رہے ہیں ۔

 لیکن اس کے بعد ایک اور بحث چھڑ گئی کی کیا ثناء جاوید نے  شعیب ملک سے عدت میں نکاح کیا ہے ؟ کیونکہ ثناء جاوید کی ان کے پہلے شوہر عمیر جیسوال  سے علیحدگی کی خبریں گزشتہ سال  ماہ نومبر کے آخر میں سامنے آئی تھیں  اور اسلامی لحاظ سے طلاق کے بعد عدت کی حد مقرر کی گئی ہے جو کہ 3 ماہ بنتی ہے ، صارفین اس حساب سے اندازہ لگا رہے ہیں کہ اگر نومبر کے آخر میں  ثناء جاوید کی طلاق ہوئی تھی تو ان کی عدت  فروری کے آخر میں بنتی ہے ۔ 

واضح رہے کہ شناء جاوید کی پہلی شادی سنگر عمیر جیسوال سے  2020 میں ہوئی تھی اور پھر دونوں میں 2022 کے آخر پر طلاق کی خبریں منظر عام پر آگئیں لیکن ان دونوں کی طلاق کی  تاریخ  سامنے نہیں آئے تھی، اس لیے صارفین میں اس موضوع پر باتیں شروع ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک کی طلاق کے بعد تیسری شادی پر ثانیہ مرزا کا بھی ردعمل  آ گیا