شعیب ملک کی طلاق کے بعد تیسری شادی پر ثانیہ مرزا کا بھی ردعمل  آ گیا

Jan 20, 2024 | 16:23:PM
 سابق کپتان شعیب ملک کی تیسری شادی پر سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا پہلا ردعمل سامنے آگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق کپتان شعیب ملک کی تیسری شادی پر سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا پہلا ردعمل سامنے آگیا۔

طلاق کی خبروں کی طرح اس بار بھی شعیب ملک کی تیسری شادی پر ثانیہ مرزا نے مکمل خاموشی اپنائے رکھی ہے۔

شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کی شادی کی خبروں نے آج صبح سے سوشل میڈیا کو گرما رکھا ہے۔ اس معاملے پر بات نہ کرنے والی سابق بھارتی ٹینس اسٹار نے انسٹاگرام پر اپنی ایک دلکش تصویر شیئر کی ہے۔

گرے پینٹ شرٹ کے ساتھ رائل بلیو کوٹ میں ملبوس ثانیہ کی یہ تصویر ان کے تازہ ترین شوٹ سے لی گئی ہے۔

سابق ٹینس اسٹار نے یہ شوٹ بھارت کی معروف فیشن برانڈ ’Nezo‘ کیلئے کروایا۔ 

مزید پڑھیں: شعیب ثناء کی شادی، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان 

واضح رہے کہ شعیب اور ثانیہ اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ شادی کے آٹھ سال بعد 2018 میں بھارتی شہرحیدرآباد میں ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی تھی۔

اس جوڑے کے مابین اختلافات اور پھر طلاق کی خبریں دسمبر 2022 سے وائرل ہیں دونوں کی جانب سے کبھی واضح تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔