شعیب ثناء کی شادی، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان 

Jan 20, 2024 | 16:03:PM
سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کی شادی نے سوشل میڈیا کو گرما دیا , شادی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں کا طوفان اُمڈ آیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کی شادی نے سوشل میڈیا کو گرما دیا , شادی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں کا طوفان اُمڈ آیا۔

یہ جوڑا اپنی شادی کے اعلان کے فوراً بعد ہی ایکس پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ مذکورہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے شعیب ملک اور پاکستانی ماڈل و اداکارہ ثنا جاوید دونوں خوب مسکراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

شعیب ملک کی جیسے ہی دوسری شادی کی تصاویر  سامنے آئیں تو سوشل میڈیا پر میمز کا ایک طوفان امڈ آیا۔

تیسری بار پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے چھپ کر شادی کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے اس فیصلے نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارتیوں کو بھی دھچکہ دیا ہے۔ 

ایک طرف تو پاکستانی صارفین شعیب ملک  کی تیسری شادی پر مزاحیہ میمز شیئر کر رہے ہیں تو دوسری طرف بھارتی صارفین یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ شعیب ملک کی دوسری اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھارتی حکومت، سسٹم اور ملک کیخلاف جا کر پاکستانی کرکٹر سے شادی کی اور دیکھیے اُنہیں آج کیا صلہ ملا۔

مزید پڑھیں: شعیب ملک کی تیسری شادی ،اب ' اذہان' کس کے پاس رہے گا ؟ معاملات طے پا گئے

ایک صارف نے بھارتی فلم کا ایک جذباتی کلپ شیئر کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کے جذبات کو اس کلپ سے مماثلت دی۔ وہی دوسری صارف نے ایک میمز شئیر کی جس میں اُسے شعیب اور ثنا کی شادی سے خاصا دھچکہ لگا۔

ایک صارف نے ٹی وی شو جیتو پاکستان سے ان دونوں کا ایک کلپ بھی شیئر کیا جبکہ ایک صارف نے گلوکار عمیر جسوال کے گانے کا ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے اسے گلوکار کا ردعمل کہہ ڈالا۔ 

واضح رہے کہ یہ ثنا جاوید کی دوسری اور شعیب ملک کی تیسری شادی ہے۔