شعیب ملک کی تیسری شادی ،اب ' اذہان' کس کے پاس رہے گا ؟ معاملات طے پا گئے

Jan 20, 2024 | 14:48:PM
شعیب ملک کی تیسری شادی ،اب ' اذہان' کس کے پاس رہے گا ؟ معاملات طے پا گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ ر شعیب ملک کی تیسری شادی کے بعد  اب ان کی دوسری بیوی بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی تصدیق ہو گئی ہے ، جس بعد سوشل میڈیا پر ایک اور معاملہ زیر بحث آیا ہو سٹار جوڑی کے بیٹے ’اذہان ‘ کے حوالے سے تھا کہ آیا وہ اپنے والد یا والدہ کے پاس رہے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ تیسری شادی کر لی ہے جبکہ ثناء  کی یہ دوسری شادی  ہے ،فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شعیب ملک نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی ، سابق کپتان نے اپنی انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں  اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ’الحمداللہ‘ لکھا اور ساتھ میں قرآنی آیت بھی شیئر کی ۔

 شعیب ملک کی تیسری شادی کے بعد ان کی پہلی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ علیحدگی کی تصدیق بھی ہوگئی ہے اور ذرائع کے مطابق دونوں نے باہمی اتفاق کے ساتھ علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی جوڑی شعیب اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی افواہیں دسمبر 2022 سے زیر گردش تھیں،علیحدگی کے بعد جوڑے نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کا بیٹا اذہان اپنی والدہ کے پاس رہے گا اور دونوں مل کر بیٹے کی کفالت کریں گے۔خیال رہے کہ دونوں کے ہاں شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو بیٹے اذہان کی پیدائش ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ  کی ہنستے مسکراتے ویڈیو  وائرل ، صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا