سرگودھا:گھریلو ناچاقی پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی قتل

Feb 20, 2026 | 18:48:PM
سرگودھا:گھریلو ناچاقی پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی قتل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سرگودھا کے علاقے میانی میں میں گھریلو ناچاکی پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا، فرحت کو سات گولیاں ماری گئیں۔

فائرنگ کرنے کے بعد شوہر موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر کاروائی کا آغاز کر دیا۔

یاد رہے کہ پنجاب بھر میں جرائم کی شرح میں واضح اور نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، 2025 دسمبر کے مہینے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں مجموعی طور پر کرائم اگینسٹ پراپرٹی سے متعلق 15 پر موصولہ کالز میں 49 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈکیتی سے متعلق 15 پر موصولہ کالز میں گزشتہ سال کی نسبت 59 فیصد کمی ہوئی، جبکہ راہزنی کی وارداتوں میں 51 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح گاڑی چوری کی 15 پر موصولہ کالز میں 55 فیصد، کار چوری میں 73 فیصد اور موٹرسائیکل چوری کی کالز میں 54 فیصد کمی سامنے آئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گاڑیاں چھینے جانے کی وارداتوں کی 15 پر موصولہ کالز میں 71 فیصد جبکہ موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں 72 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سنگین جرائم میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی، جہاں قتل کی وارداتوں میں 36 فیصد اور اغوا کی وارداتوں سے متعلق کالز میں 31 فیصد کمی سامنے آئی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خواتین سے اجتماعی زیادتی کے رجسٹرڈ کیسز میں بھی 44 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو ایک اہم اور حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟