سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Feb 20, 2026 | 14:44:PM
 سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزیداضافہ ہوگیا۔
آج بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25ڈالر کے اضافے کے ساتھ 5037ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 500روپے کے اضافے کے ساتھ 5لاکھ 26ہزار 462روپے کی سطح پر آگئی۔
 فی دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 144روپے بڑھ کر 4لاکھ 51ہزار 356روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی بورڈز نے میٹرک کی عارضی ڈیٹ شیٹ تیار کرلی
دوسری طرف فی تولہ چاندی کی قیمت 170روپے کے اضافے کے ساتھ 8ہزار 574روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 145روپے اضافے کے ساتھ 7ہزار 350روپے کی سطح پر آگئی۔