پنجاب کے 33پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں داخلے،عبوری میرٹ لسٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چوہدری) پنجاب کے 33پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں داخلوں کےسلسلےمیں عبوری میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔فائنل میرٹ لسٹ 23 دسمبر کو جاری ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پنجاب کے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی عبوری میرٹ لسٹ جاری کر دی ہے، پنجاب کے 33 پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں داخلوں کیلئے 7857 امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں، عبوری میرٹ لسٹ کے حوالے سے امیدوار اپنے اعتراضات 23 دسمبر تک جمع کروا سکتے ہیں،تمام اعتراضات کا جائزہ لینے کے بعد فائنل میرٹ لسٹ 23 دسمبر کی شام جاری کی جائیگی۔
ترجمان یو ایچ ایس کےمطابق میڈیکل کالجوں کی الاٹمنٹ کیلئے پہلی سلیکشن لسٹ 24 دسمبر کو جاری کی جائیگی ،پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کا کم سے کم میرٹ 78.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش:فلک شگاف نعروں میں عثمان ہادی سپردِ خاک،جنازے کی ویڈیو وائرل