لودھراں:بچی کے اغوا اور زیادتی پر ملزم کو سزائے موت، عمر قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ

Dec 20, 2025 | 18:52:PM
لودھراں:بچی کے اغوا اور زیادتی پر ملزم کو سزائے موت، عمر قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مشتاق بھٹہ )لودھراں میں سات سالہ علیزہ کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو سزائے موت، عمر قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم اقبال آرائیں نے سات سالہ علیزہ کو گلی میں کھیلتے ہوئے اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، صدر دنیاپور پولیس نے سال 2024 میں بچی کے والد محمد سجاد کی مدعیت میں اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کیا تھا۔

معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم اقبال آرائیں کو سزائے موت، عمر قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

ڈی پی او کیپٹن (ر) علی بن طارق نے کہا کہ مقدمہ کی بھرپور پیروی اور ملزم کو سزا ملنا انصاف کی جیت ہے۔

انھوں نے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :نیا وائرس انفلوائزہ ایچ تھری این ٹو ، روزانہ درجنوں کیس رپورٹ ہونے لگے