نیا وائرس انفلوائزا ایچ تھری این ٹو ، روزانہ درجنوں کیس رپورٹ ہونے لگے

Dec 20, 2025 | 18:37:PM
نیا وائرس انفلوائزا ایچ تھری این ٹو ، روزانہ درجنوں کیس رپورٹ ہونے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابراہیم رند) کراچی میں نئے وائرس انفلوائزا ایچ تھری این ٹو کے مشتبہ کیسز سامنے آنےلگے،روزانہ درجنوں افراد سینے میں تکلیف،نزلہ،زکام،کھانسی کی شکایت کے ساتھ رپورٹ ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انچارج ایمرجنسی جناح اسپتال کراچی  ڈاکٹر عرفان کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں روزانہ 30  سے زائد مریض انفلوائنزا جیسی علامات کے ساتھ رپورٹ ہورہے ہیں۔سول اسپتال کراچی  میں بھی روزانہ 60  سے زائد افراد نزلہ، زکام ،کھانسی اور  بخار کی شکایت کے ساتھ رپورٹ ہورہے ہیں۔

ڈاکٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ عوام اس موسم میں احتیاط اپنائیں۔عوام رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔عوام ماسک کا استعمال کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں:ایبٹ آباد میں گھریلو تنازعہ، تین معصوم جانیں ضائع