ایبٹ آباد،قرض ادائیگی سے پریشان باپ نےتین بچوں کو زہر دیکر مار ڈالا

Dec 20, 2025 | 18:03:PM
ایبٹ آباد،قرض ادائیگی سے پریشان باپ نےتین بچوں کو زہر دیکر مار ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر اعوان)   ایبٹ آباد  کی کاغان کالونی میں  گھریلو جھگڑا پر خاوند نے بیوی اور تین بچوں سمیت زہر کھا لی۔ کم سن تینوں بچے جاں بحق ہوگئے، میاں بیوی کو  تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق خاوند نے گھریلو جھگڑے پر اپنے تین کم سن بچوں اور بیوی کو زہر دے دی اور خود بھی خودکشی کی کوشش کی ہے، تاہم تینوں بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے، میاں بیوی کی حالت تشویشناک ہے،  جن کو فورہ طبی امداد کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔  ملزم کا نام کاشف سواتی بتایا جا رہا ہے

تازہ اطلاعات کے مطابق ایبٹ آباد کاغان کالونی میں قرض ادائیگی سے پریشان کاشف نے تین بچوں کو زہر دیکر مار ڈالا بیوی کو زہر دینے سمیت تشدد کا نشانہ بنایا ملزم نے زہر کھا کر خودکشی کی کوشش بھی کی ہے میاں بیوی تشویشناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل بچوں کا پوسٹ مارٹم بھی ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ہوا ملزم کاشف کی مختلف ویڈیوز بھی منظر عام پر آگئ جن میں وہ قرض کے حوالے سے بات چیت کرتا دکھائ دے رہا ہے قرض ادائگی کی خاطر وہ ویڈیو پیغام میں قاری سے مخاتب ہو کر کہتا ہے میرا مکان بیچ کر اپنا ایک کروڑ دس لاکھ لے لینا اور دس لاکھ میری بہن کو دے دینا کاشف کے کزن نے بھی میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ کاشف اپنے بیوی بچوں سے بہت محبت کرتا تھا کبھی ان کا گھریلو جھگڑا نہیں ہوا ہے، پولیس نے بچوں کا پوسٹ مارٹم کروا کر تینوں بچوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی ہیں اور مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں معدنیات کے شعبہ میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان ،معاہدہ طے پا گیا