پاکستان میں معدنیات کے شعبہ میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان ،معاہدہ طے پا گیا
روزگار کے مواقع ملیں گے ، ملکی معاشی تقدیر بھی بدلے گی، گوہر اعجاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) پاکستان میں معدنیات کے شعبہ میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان ۔ گلوبا کور منرلز اور ماڑی منرلز لمٹیڈ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ، گلوبا کور منرلز بلوچستان میں معدنیات کے شعبہ میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا ۔سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز کا کہنا ہےکہ ہیں کہ ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہوگا ، روزگار کے مواقع ملیں گے ، ملکی معاشی تقدیر بھی بدلے گی۔
تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے ، پاکستان کے پانچ بڑے بزنس گروپس نے معدنی وسائل میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ہے ماڑی منرلز لمٹیڈ اور گلوبا کور منرلز کے ساتھ معدنی وسائل کی تلاش کا معاہدہ کر لیا ہے، گلوبا کور منرلز جوانئٹ وینچر ایگریمنٹ کے ذریعے بلوچستان میں معدنیات کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرے گا پاکستان کے پانچ بڑے بزنس گروپس لیک سٹی ہولڈنگز ، فاطمہ گروپ ، دین گروپ ، ہلٹن گروپ اور سورتی گروپ نے بلوچستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ، ان کاروباری گروپس کی مارکیٹ ویلیو 5 ارب ڈالرز ہے ۔
ماڑی منرلز لمٹیڈ ۔۔ ماڑی انرجیز کی ملکیتی کمپنی ہے ، جب کہ گلوبا کور لمٹیڈ بلوچستان میں سونے اور تانبے کے ذخائر کی تلاش میں مہارت اور تجربہ رکھتی ہے معاہدے کے تحت چاغی میں قیمتی معدنیات کی تلاش میں سرمایہ کاری کی جائے گی ۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا کہ بلوچستان معدنی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے پاکستان کی مقامی کمپنیاں بلوچستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں اس سے ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہوگا ، روزگار کے مواقع ملیں گے ، ملکی معاشی تقدیر بھی بدلے گی ، گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری لانے سے پہلے مقامی سرمایہ کاری کا فروغ بے حد ضروری ہے۔ پاکستان کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے بیرک گولڈ کمپنی کی طرح پاکستان کی مقامی کمپنیاں بھی معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ یہ ملکی معیشت کے لیے گیم چینجر ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کے بونڈائی بیچ کے ہیرو کی ویڈیو کو 24 گھنٹوں میں 24 ملین ویوز مل گئے