یہ ابتدا، انتہا اور قیامت باقی، 9 مئی کے شواہد اور گواہی کا انتظار کریں: فیصل واوڈا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ یہ ابھی ابتدا ہے، آگے انتہا اور قیامت باقی ہے، 9 مئی کے شواہد اور گواہی کا انتظار کریں۔
ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اللہ رحم کرے! جیسے کہا تھا دسمبر کا مہینہ ہے اور سب کچھ دیوار پر لکھا ہے، کان سے بہرے اور آنکھ سے اندھے جان بوجھ کر پھر بھی نہیں مانے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ ابھی ابتدا ہے، آگے انتہا اور قیامت باقی ہے، میں کئی سال سے روکتا رہ گیا لیکن میری نہیں سنی اور اُسے وہیں پہنچا دیا اور آگے بھی پہنچائیں گے جہاں سے قانونی اور دنیاوی طور پر واپسی ممکن نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نئے سال پر3 چھٹیوں کا اعلان
فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اُس کا تکبر اور زُعم جس کی وجہ سے وہ بھی نہیں رُکا اور جن کے بَل بوتے پر تھا سب مزید چکنا چور ہونے جا رہا ہے، اب بے غیرت بے حیاء اور بے شرم کون؟
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ تم سب 9 مئی والے جنہوں نے 10 سیکنڈ کی ڈرامے بازی والی ویڈیوز بنائیں اور اس کو آگ میں دھکیل دیا، ابھی دلدل باقی ہے، 9 مئی کے شواہد اور گواہی کا انتظار کریں۔