کویت میں 6 سرکاری تعطیلات کا اعلان

Dec 20, 2025 | 08:41:AM
کویت میں 6 سرکاری تعطیلات کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) کویت حکومت نے سال 2026 کی پہلی سرکاری تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا ہے، یہ 6 عام تعطیلات نئے سال کے آغاز پر دی جائیں گی۔

کویتی کابینہ نے سرکاری ملازمین کے لیے نئے سال پر تین روزہ تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرکاری ادارے جمعرات یکم جنوری 2026کو بند رہیں گے، چونکہ کویت میں جمعہ اور ہفتہ پہلے ہی ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہیں، اس لیے یہ مجموعی طور پر تین دن کیلیے ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری دفاتر میں کام اتوار 4 جنوری 2026 سے دوبارہ شروع ہوگا۔ البتہ بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ادارے اپنی انتظامی ضروریات کے مطابق تعطیلات کے دوران بھی کام جاری رکھیں گے۔

اس کے علاوہ تین تعطیلات شب معراج کی مناسب سے بھی دی جائیں گی، شبِ معراج کی تعطیل جمعہ 16جنوری کو ہوگی چونکہ کویت میں جمعہ کے دن پہلے ہی چھٹی ہوتی ہے تو اس مناسبت سے چھٹیاں 16 جنوری سے 18 جنوری تک جاری رہیں گی۔

چونکہ یہ دن پہلے ہی ہفتہ وار تعطیل ہے، اس لیے حکومت نے ہفتہ 17 جنوری اور اتوار 18 جنوری کو بھی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ اتوار کو متبادل تعطیل قرار دیا گیا ہے۔ معمول کے مطابق کام پیر 19 جنوری 2026 سے شروع ہوگا۔

یوں جنوری 2026 میں شہریوں کو بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ دو طویل ویک اینڈز یا مجموعی طور پر 6 دن کی سہولت حاصل ہوسکتی ہے۔