صوبہ سندھ میں گیس کی لوڈشیڈنگ تشویشناک حد تک پہنچ گئی: شرجیل میمن

Dec 20, 2024 | 13:15:PM
صوبہ سندھ میں گیس کی لوڈشیڈنگ تشویشناک حد تک پہنچ گئی: شرجیل میمن
کیپشن: شرجیل میمن
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ  حکومت نےوفاق سےکراچی میں گیس لوڈشیڈنگ سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کا معاشی حب کراچی گیس  کی لوڈشیڈنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا،صنعتی سرگرمیاں اور روزمرہ کی زندگی متاثر ہو رہی ہیں۔
صوبہ سندھ میں گیس لوڈشیڈنگ تشویشناک حد تک پہنچ گئی ہے، گیس لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی زندگی مشکل ہوگئی ۔

 گیس کی مسلسل کمی نے عوام میں بے یقینی اور مایوسی پیدا کر دی ۔

 انہوں نے وفاقی حکومت سے کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کر نے کےلئے فوری اقدامات کر نے کا مطالبہ کیا ۔