بھارت نےدریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا، پنجاب میں سیلابی صورتحال،فصلیں زیر آب

Aug 20, 2025 | 09:58:AM
بھارت نےدریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا، پنجاب میں سیلابی صورتحال،فصلیں زیر آب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  ویب ڈیسک )بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کے بعد پانی کی سطح میں اضافے کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ 

بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں اضافی پانی چھوڑے جانے کے بعد ہیڈ سلیمانکی اور ہیڈ اسلام پر بھی پانی کی سطح بڑھ گئی ہے۔

دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث بہاولپور میں ڈیرہ بکھا کے قریب زمیندارہ بند ٹوٹ گیا اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی تیار فصلیں زیرِ آب آ گئیں،  پانی کی سطح میں اضافے سے ایمپریس برج پر بھی دباؤ بڑھنے لگا ہے۔

 یہ  بھی پڑھیں:اپوزیشن لیڈر کون?بانی پی ٹی آئی نے اہم فیصلہ سنا دیا

قصور میں گنڈا سنگھ والا سے ملحقہ دیہات میں پانی داخل ہونے سے فصلیں بری طرح متاثر ہوئیں جبکہ پاکپتن  اور عارف والا میں سیلابی صورتحال کے باعث احتیاطی اقدامات کرلیے گئے ہیں۔ 

دریا ئےسندھ میں تونسہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب

دوسری جانب دریا ئےسندھ میں تونسہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب  ہے جس کے نتیجے میں تونسہ کی 60 سے زائد بستیاں زیرِ آب آگئی ہیں جب کہ تونسہ، دراہمہ، غازی گھاٹ کے کچے علاقوں میں پانی داخل  ہوگیا جس کے بعد انتظامیہ نے لوگوں کو نقل مکانی کی ہدایت کر دی ہے۔

راوی دریا میں پانی کا بہاؤ بتدریج کمی

 شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 23 ہزار کیوسک ہے۔دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 26 ہزار کیوسک ہے ،بلوکی کے مقام پر پانی کا 31 ہزار کیوسک بہاؤ ہے،دریائے راوی کے اہم مقامات پر بہاؤ معمول کے مطابق ہے جبکہ نالہ بسنتر میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔