سینیٹ میں اعظم سواتی اور قومی اسمبلی میں محمود اچکزئی اپوزیشن لیڈر نامزد

Aug 20, 2025 | 09:34:AM
سینیٹ میں اعظم سواتی اور قومی اسمبلی میں محمود اچکزئی اپوزیشن لیڈر نامزد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)پی ٹی آئی نے بڑا سیاسی فیصلہ کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر قومی اسمبلی میں محمود  اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر اور سینیٹ میں اعظم سواتی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کواپوزیشن لیڈرنامزد کیا  ہےجبکہ سینٹ میں اپوزیشن لیڈراعظم خان سواتی کونامزد کیا ہے۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے مطابق  ضمنی انتخابات کے حوالے سے پارٹی کومشاورت کے ساتھ فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے،اس حوالے سے سیاسی کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان، چین اور پاکستان کا انسداد دہشتگردی امور پر سہ فریقی اجلاس آج ہوگا

پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آنے والوں کو اپوزیشن لیڈر سے متعلق آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو عہدہ سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ 
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔