خضدار؛ پی پی رہنما آغا شکیل درانی کے گھر پر دستی بم سے حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین) خضدار میں پی پی کے رہنما آغا شکیل درانی کے گھر پر دستی بم سے حملہ ہوا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
دستی بم حملے میں 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ خضدار میں پیپلز پارٹی رہنما آغا شکیل درانی کی رہائشگاہ پر دستی بم حملہ افسوسناک ہے، ایسے بزدلانہ واقعات عوام اور قیادت کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کاکہناتھا کہ زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں، واقعے کی فوری تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں،ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔