جسٹس سردار اعجاز اسحاق کیخلاف سپریم کورٹ میں شکایت دائر،عہدے سے ہٹانے کی استدعا

Sep 19, 2025 | 19:59:PM
جسٹس سردار اعجاز اسحاق کیخلاف سپریم کورٹ میں شکایت دائر،عہدے سے ہٹانے کی استدعا
کیپشن: جسٹس سردار اعجاز اسحاق،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ  میں اسلام آباد ہائیکورٹ کےجج جسٹس سردار اعجاز اسحاق کیخلاف شکایت دائرکر دی گئی۔

وکیل محمد وقاص ملک نے سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کی،شکایت میں بدعنوانی،جانبداری اور حلف کی خلاف ورزی کے الزامات  عائد کئے گئے ہیں۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق پر ذاتی عناد اور تعصب کیساتھ فیصلے دینے کا بھی الزام عائدکیا گیا ہے۔

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ مریم فیاض کیس میں تین سال تک فیصلہ محفوظ رکھ کر عدالتی حلف کی خلاف ورزی کی گئی۔کٹ اینڈ ویلڈ گاڑیوں کے کیس کا فیصلہ بھی غیرمعمولی تاخیر کا شکار رہا،فیصلوں میں تاخیر سے عوامی اعتماد مجروح ہوا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ساتھی ججز کیساتھ گروپ بنا کر عدالتی کام متاثر کیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور دیگر ججز کیخلاف محاذ آرائی کی گئی۔ 

شکایت میں بطور جج پرائیویٹ لاءفرم چلانے اور اثرانداز ہونے کا الزام  بھی عائد کیا گیا ہے۔

درخواستگزار کا مزید کہناتھا کہ توہین مذہب سے متعلق مقدمات کی کارروائی کو براہِ راست نشر کر کے اشتعال پھیلایا گیا،وکیل ایمان مزاری کیساتھ ملی بھگت اور سیاسی مقاصد کیلئے عدلیہ کو استعمال کیا گیا،فوج مخالف اور ریاست مخالف بیانیہ پھیلایا گیا۔

شکایت میں مس کنڈکٹ پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق کو عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی اداکار شوٹنگ کے دوران برین ہیمرج کے باعث چل بسے