انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی قیمت، اوپن میں استحکام

Sep 19, 2025 | 18:23:PM
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی قیمت، اوپن میں استحکام
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں استحکام رہا۔سٹاک ایکس چینج نے نیا سنگ میل عبور کرلیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی معمولی کمی ہوئی،انٹربینک میں ڈالر 281.47 روپے سے کم ہوکر 281.46 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 282.50 روپے پر برقرار رہا  ،یورو 1.33 روپے سستاہوکر 335.05 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 1.68 روپے سستاہوکر  386.32 روپے پر آگیا۔

اسی طرح یو اے ای درہم 4 پیسے سستا ہوکر 77.88 روپے ، سعودی ریال 3 پیسے سستا ہوکر 75.82 روپے کا ہوگیا۔

ادھرپاکستان سٹاک ایکس چینج نے نیا سنگ میل عبور کرلیا،ہنڈریڈ انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 159337 کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ۔

ہنڈریڈ انڈیکس83 پوائنٹس اضافے سے 158037 کی  بلند سطح پر بند ہوا ۔

گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 157953 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:یونیورسٹی آف بریڈفورڈ کے عملے کا 10 روزہ ہڑتال کا اعلان