کراچی میں بھی یکم اکتوبر سےای ٹکٹنگ کا نظام نافذ،آگاہی مہم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسامہ ملک)کراچی والے ہوجائیں ہوشیارکیونکہ یکم اکتوبر سےکراچی میں بھی ای ٹکٹنگ کا نظام نافذ ہونے جا رہا ہے۔
شاہراہ فیصل پر ای ٹکٹنگ کے حوالے سے آگاہی مہم جاری ہےجس میں سکول کے بچوں اور شہریوں کو پمفلٹ کے ذریعے آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔
ڈی ایس پی ٹریفک ایڈمن کراچی کاشف ندیم کاکہناہے کہ یکم اکتوبر سے ای چالان کا نظام نافذ کرنے جارہے ہیں، پہلے فیز میں اہم شاہراہوں پر یہ نظام نافذ کررہے ہیں،کوئی بھی شخص جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کریگا، اس کے گھر پر چالان جائے گا اورکسی بھی چلان کو بھرنے کاٹائم 21 دن کا ہوگا۔
ڈی ایس پی ٹریفک ایڈمن کراچی کاشف ندیم کے مطابق جو چودہ دن میں چالان جمع کروائے گا، اس کو پچاس فیصد چالان معاف ہوگا،اس سے ٹریفک نظام میں مزید بہتری آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں:نو مئی مقدمات: خدیجہ شاہ سمیت8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
ای ٹکٹنگ کے حوالے سے شہریوں کاکہناہے کہ یہ ایک بہت اچھا نظام ہے، اس سے سب ہمارا سڑکوں پروقت ضائع نہیں ہوگا، پہلے ٹریفک پولیس کسی کو روکتی تھی کسی کو نہیں،اب جو قانون توڑے اس کا چالان ہونا چاہیے.