وہ بہت ڈر رہے تھے۔۔اداکارہ منال خان کا شوہر سے متعلق انکشاف۔۔ویڈیووائرل

Sep 19, 2021 | 20:09:PM
منال خان، شوہر، ساتھ، ویڈیو، میں
کیپشن: منال خان شوہر کے ساتھ ویڈیو میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) اداکارہ منال خان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے بتایا ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ آپ کو شادی کے ایک ہفتے بعد کیسا محسوس ہورہا ہے؟ اس کے جواب میں اداکارہ منال خان کہتی ہیں کہ ویسا ہی لگ رہا ہے جیسا شادی سے پہلے لگتا تھا مطلب بہت اچھا محسوس کررہی ہوں۔اس کے علاوہ بھی ادا کارہ منال خان سے شادی پر ملنے والے تحائف کے حوالے سے پوچھا گیا ہے جس پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مجھ سے زیادہ احسن کو تحفے ملیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نورافتیحی کا تازہ فوٹوشوٹ ۔۔انتہائی بولڈ تصاویر دیکھ کر مداح بھی دنگ

 اداکارہ منال خان سے لوگوں کو شادی کے حوالے سے نصیحت کرنے کا کہا گیا تو اداکارہ نے جواب میں کہا کہ شادی کریں ، خوش رہیں گے۔

خیال رہے کہ ویڈیو میں سوال کرنے والے اداکار احسن محسن اکرام ہیں جو اپنی بیوی منال خان کے ہمراہ ایک ڈنر پر آئی ہیں اور  وہ ان سے شادی کے حوالے سے سوال کر رہے ہیں۔ اسی دوران منال خان نے ایک بڑا انکشاف کیا ہے کہ احسن محسن اکرام کو شادی سے بہت ڈر لگ رہا تھا ۔یہ بھی واضح رہے کہ اداکار احسن محسن اکرام اور اداکارہ منال خان کی رواں ماہ 10 ستمبر کے روز شادی ہوئی ہے جبکہ ان کا ولیمہ 12 ستمبر کو منعقد ہوا تھا۔