دنیا ہماری سکیورٹی فورسز کی طاقت کا غلط اندازہ لگاتی ہے: وسیم اکرم

Sep 19, 2021 | 15:44:PM
  دنیا ہماری سکیورٹی فورسز کی طاقت کا غلط اندازہ لگاتی ہے: وسیم اکرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ ہونے کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم  نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ   دنیا ہماری سکیورٹی فورسز کی طاقت کا غلط اندازہ لگاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ حلقوں کی جانب سے جہاں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار کیا گیا وہیں قومی کرکٹرز کی جانب سے اس فیصلے کو پاکستان کرکٹ کے لیے بڑا دھچکا بھی قرار دیا گیا۔نیوزی لینڈ نے 17 ستمبر کو پاکستان کے خلاف پہلے میچ سے قبل سکیورٹی وجوہات کو جواز بنا کر دورہ منسوخ کر دیا تھا۔ اب اس حوالے سے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا تازہ بیان سامنے آیا ہے۔

واضح رہے وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ کرکٹ ہمارے لیے کھیل سے بڑھ کر ہے، پوری طاقت سے ایک بار پھر کرکٹ کو چھن جانے سے روکیں گے،سابق کپتان قومی ٹیم کا کہنا ہے کہ دنیا کو ہمیں ایک موقع دینا چاہیے، دنیا ہماری سکیورٹی فورسز کی طاقت کا غلط اندازہ لگاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    مکان کی چھت گرنے سے 3 بچیاں جاں بحق،خاتون زخمی