مکان کی چھت گرنے سے 3 بچیاں جاں بحق،خاتون زخمی

Sep 19, 2021 | 15:33:PM
مکان کی چھت گرنے سے 3 بچیاں جاں بحق،خاتون زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے باٹا پور میں ایک خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے دو بہنوں سمیت 3 بچیاں جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی،جاں بحق ہونے والی بچیوں میں 2 بہنیں اور ان کی کزن شامل ہے۔ 

پولیس کے مطابق باٹا پور کے علاقے اتوکے اعوان میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 3 کم عمر بچیاں جان کی بازی ہار گئیں،  جاں بحق ہونے والوں میں سیرت، اس کی بہن ابیہہ اور کزن اریحہ شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی دو بہنوں کی دادی صفیہ بی بی زخمی ہوئیں جنہیں مناواں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    جوہی چاولہ نے اپنے پہلے ڈرامے کی ویڈیو شیئر کر دی