جوہی چاولہ نے اپنے پہلے ڈرامے کی ویڈیو شیئر کر دی

Sep 19, 2021 | 15:21:PM
 جوہی چاولہ نے اپنے پہلے ڈرامے کی ویڈیو شیئر کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا جس پر طویل کیپشن درج تھا۔ جوہی چاولہ نے بتایا کہ یہ بھارت کے معروف فلم ساز 'بی آر چوپڑا' کا ڈرامہ تھا اور میرا اس میں مختصر کردار تھا۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کی ورسٹائل اداکارہ جوہی چاولہ نے 1987 میں بننے والے اپنے پہلے ڈرامے کی ویڈیو شیئر کی ہے،انہوں نے لکھا کہ ڈرامے کا نام 'بہادر شاہ ظفر' تھا، شوٹنگ کے دوران میں بہت گھبرا رہی تھی کیونکہ میں بالکل نئی اداکارہ تھی۔ جوہی نے کیپشن میں بتایا کہ میں بار بار اپنے ڈائیلاگز بھول رہی تھی لیکن ڈائریکٹر نے بہت صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور مجھے بار بار پرسکون ہونے کا کہتے رہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Juhi Chawla (@iamjuhichawla)

واضح رہے جوہی چاولہ نے اس کلپ سے متعلق کہا کہ یہ کلپ انہوں نے اس سے پہلے نہیں دیکھا تھا، انہوں نے ویڈیو بھیجنے والے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا شکریہ ادا بھی کیا۔یاد رہے کہ اداکارہ جوہی چاولہ نے 1986 میں فلم 'سلطنت' سے فلمی دنیا میں قدم رکھا لیکن انہیں 1988 میں ریلیز کی جانیوالی سپرہٹ فلم'قیامت سے قیامت تک' سے پہچان ملی۔ 
 یہ بھی پڑھیں:    مفتی تقی عثمانی بلا مقابلہ وفاق المدارس العربیہ کے نئے صدر مقرر