24گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Oct 19, 2025 | 09:34:AM
 24گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین ،حاشر وڑائچ،اقصیٰ شاہد)محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بڑے شہروں میں موسم  خشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں،موسم خشک رہے گا،اس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری رہے گا،شہر میں 2 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی،شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہوگا۔

باغوں کا شہرلاہور فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے جہاں اے کیو آئی 290 تک پہنچ گیا ہے،پاکستان انجینئرنگ کونسل میں اے کیوآئی 762، سید مراتب علی روڈپر 531، اے سی شالیمار آفس کے اطراف میں 517 ،گلبرگ تین کے علاقہ میں 485اورشادمان مارکیٹ میں 459 ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی میں آج گرمی میں مزید اضافہ ہوگااورپارہ38 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں موسم گرم اور خشک جبکہ راتیں خنک ہیں،شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے،درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری اضافہ متوقع ہے،دن بھر موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ رات کے اوقات میں ہلکی خنکی محسوس کی جانے لگی ہے،شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 23ڈگری سینٹی گریڈہے اورگرمی کی شدت 25 سینٹی گریڈ محسوس کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36 سے 38 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے ،شہر میں مشرقی سمت سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب 80فیصد ریکارڈکیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے پہلا ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

دوسری طرف اے کیو آئی کے مطابق دنیا کے آلودہ شہروں میں کراچی 9ویں نمبر پرموجودہے،ہوا میں آلودگی کے ذرات کی تعداد 122 پرٹیکیولیٹ میٹرریکارڈ کی گئی ہے۔
ماہرین نے خبردارکیاہے کہ سو سے زائد پرٹیکولر میٹرزامضر صحت ہے، شہری ایسے موسم میں ماسک کا استعمال لازمی کریں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں بھی موسم خشک اور درجہ حرارت 32 ڈگری تک جائےگا،دن بھر 9کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چلیں گی،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں بھی بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔