پاکستان نے پہلا ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

Oct 19, 2025 | 09:29:AM
 پاکستان نے پہلا ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طیب سیف)پاکستان نے پہلا ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا۔
سیٹلائٹ ’’ ایچ ایس ون‘‘چین سے خلا میں روانہ کیا گیا،سیٹلائٹ آج ہی اپنے مخصوص مدار میں داخل ہوجائے گا۔
خلا میں پہنچنے کے بعد 2 ماہ تک ان آربٹ ٹیسٹنگ جاری رہے گی،ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ سیلابوں، لینڈ سلائیڈز اور دیگر قدرتی آفات کی پیشگوئی میں مدد دے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:افغان مہاجرین کی  واپسی?وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا  کا دبنگ اعلان

سال 2025 میں خلا میں بھیجا جانے والا یہ پاکستان کا تیسرا سیٹلائٹ ہے،سیٹلائٹ ماحولیاتی تبدیلیوں اور ارضیاتی خطرات کی بروقت نگرانی میں معاون ثابت ہوگا۔
سیٹلائٹ انفراسٹرکچر میپنگ اور شہری منصوبہ بندی کیلئے نئی راہیں کھولےگا۔