افغانستان سمیت جو بھی پاکستان پر حملہ کرے گا اس کو بھرپور جواب ملے گا: سہیل آفریدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان سمیت جو بھی پاکستان پر حملہ کرے گا اس کو بھرپور جواب ملے گا۔
پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین نے اتنا وقت یہاں گزارا تو باعزت واپس جائیں۔
سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ انہیں کسی کے خلاف نہیں لایا گیا، وہ آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے آئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا ہر قدم قانون اور آئین کے مطابق ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:''سرکاری سکول ٹرین میں تبدیل ''،وزیرتعلیم کا بڑا بیان آگیا