سرکاری سکول ٹرین میں تبدیل،وزیر تعلیم کی بھی تعریف،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جنوبی پنجاب کے علاقے دین پور، تحصیل کروڑ میں واقع ایک گورنمنٹ ہائی سکول نے اپنی انوکھی ساخت سے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے،سکول کی عمارت کو ’’ٹرین کی شکل‘‘ میں ڈیزائن کیا گیا ہے، جو دیکھنے والوں کو حیران کر دیتی ہے اور بچوں کے لیے دلچسپی کا باعث بن گئی ہے،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھی اسے سراہا ہے۔
یہ منفرد آئیڈیا سکول کے ایک تخلیقی اور باصلاحیت استاد کی ذہانت کا نتیجہ ہے، جنہوں نے محدود وسائل کے باوجود عمارت کو اس طرح ڈیزائن کیا کہ پورا سکول ایک چلتی ہوئی ٹرین کا منظر پیش کرتا ہے،سکول کی دیواروں پر رنگ برنگی تصویریں، کھڑکیاں اور دروازے ٹرین کے ڈبوں کی مانند بنائے گئے ہیں، جب کہ مرکزی دروازے کو انجن کی شکل دی گئی ہے۔
مقامی افراد کے مطابق اس ڈیزائن نے سکول کی شناخت بدل کر رکھ دی ہے، اب یہ عمارت نہ صرف تعلیم حاصل کرنے کی جگہ ہے بلکہ بچوں کیلئے ایک دلچسپ تجربہ گاہ بن چکی ہے، علاقے کے لوگ اس تخلیقی کوشش کو خوب سراہا رہے ہیں اور دیگر تعلیمی اداروں کو بھی اس طرز پر نئی سوچ اپنانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
Sir There is a Complete Transformation In Sarkari-Mayari Schools Under @MaryamNSharif School Reforms Agenda.
— Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) October 18, 2025
Alhamdulilah ????????❤️ https://t.co/yw79nCVnD2
اساتذہ کا کہنا ہے کہ سکول کی عمارت کو ٹرین کی طرح بنانے کا مقصد بچوں میں تعلیم کے لیے دلچسپی اور جوش پیدا کرنا ہے، تاکہ وہ خوشی خوشی سکول آئیں اور سیکھنے کے عمل کو ایک تفریح سمجھیں۔
سوشل میڈیا پر جب سکول کی ویڈیوز وائرل ہوئیں تو صارفین نے بھی اس اقدام کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، کسی نے اسے “تعلیم میں جدت کی بہترین مثال” کہا تو کسی نے لکھا، ''یہ وہی جذبہ ہے جو پاکستان کے تعلیمی نظام میں نئی روح ڈال سکتا ہے''۔