انٹر امتحانات کے داخلوں کے شیڈول کا اعلان

Oct 19, 2022 | 12:41:PM
لاہور بورڈ, انٹرمیڈیٹ, 24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور(جنید ریاض)لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ دوسرے سالانہ امتحان کے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا۔

دوسرے سالانہ امتحان کا آغاز یکم دسمبر سے ہوگا ،امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 2 نومبر تک داخلہ بھیجوا سکیں گے،2نومبر کے بعد ڈبل فیس کے ساتھ 7 نومبر تک داخلہ بھیجوایا جاسکے گا،تین گناہ فیس کے ساتھ داخلہ 10 نومبر تک بھیجوا جاسکے گا۔

ضرور پڑھیں : غذا ، صحت، نگہداشت ،شعبے کی اہمیت، سب سے، زیادہ ہے، ماہرین
بورڈ حکام کے مطابق 10 نومبر کے بعد کسی بھی طالبعلم کا داخلہ وصول نہیں کیا جائے گا،انٹرمیڈیٹ پہلے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کل صبح دس بجے کیا جائے گا۔