موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر وڑائچ، اقصیٰ شیخ، فاران یامین)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں سرد رہے گا، صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کی توقع ہے۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہاتاہم پنجاب کے چند میدانی اضلاع میں ہلکی دھندچھائی رہی۔
کم سے کم درجہ حرارت اسکردو کا منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج پشاور میں درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے، صوبے کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں آج کہیں بارش کا امکان نہیں ہے جبکہ دسمبر میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں درجہ حرارت 25 ڈگری،کراچی کا درجہ حرارت 32 ڈگری تک جائے گا، شہر اقتدار میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
دوسری جانب پنجاب حکومت کے اقدامات کی بدولت لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں قدرے بہتر آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کینیڈا نے مودی حکومت کوبڑا جھٹکا دیدیا
ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں ساتویں نمبر پر پہنچ گیا، ایئرکوالٹی انڈیکس 206 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں فیصل آباد میں اے کیو آئی 349، گوجرانوالہ میں 344 اور ملتان میں 272 ریکارڈ کیا گیا ہے، بھارتی دارالحکومت دلی فضائی آلودگی میں بدستور پہلے نمبر پر ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس 407 تک پہنچ گیا ہے۔
قومی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ سموگ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔
ادارہ صحت نے سموگ سے بچاؤ اور احتیاطی اقدامات سے متعلق ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ فضا میں زہریلے مادے اور سردی ملکر نمونیا کی بیماری پھیلانے کا سبب بنیں گے، سموگ سے صحت، معیشت اور معیار زندگی شدید متاثر ہوگی۔
حکام نے بتایا کہ لاہو، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور اسلام آباد کیلئے زیادہ خطرات ہیں، بچوں اور بڑوں کو ماسک کا استعمال ضروری کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔