کینیڈین حکومت نے خالصتان تحریک کی کھل کر حمایت کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے اعلان کیا کہ کینیڈا نے خالصتان ریفرنڈم کی باضابطہ اجازت دے دی۔
گرپتونت سنگھ نے بتایا کہ کینیڈا کی حکومت کی اجازت کے مطابق 23 نومبر کو بلنگز اسٹیٹ، اوٹاوا میں خالصتان ریفرنڈم کاانعقادکیا جائےگا۔
گرپتونت سنگھ نے کہا کہ حکومتی اجازت کینیڈا کی آزادیٔ اظہار اور جمہوری عمل کے عزم کی تصدیق ہے، ریفرنڈم گولی کے مقابلے میں ووٹ کے ذریعے پُرامن جدوجہد ہے۔
انہوں نے سکھ برادری سےپنجاب کو بھارتی قبضے سے آزادکرانےکے لیے حق رائے دہی استعمال کرنے کی اپیل کردی۔
خالصتان تحریک کے حق میں کینیڈا کے مؤقف نے مودی کی داخلی اور خارجی ناکامیوں کو عالمی سطح پر عیاں کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا اور سعودی عرب کے درمیان سول نیوکلیئر معاہدے پراتفاق