پسند کی شادی پر گاؤں جلانے کے مقدمے میں پولیس کی کارروائی،مزید 4 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(صدام چانڈیو)میرپور برڑو میں پسند کی شادی پر گاؤں صدیق آرائیں کو جلانے کے مقدمے میں پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے مزید 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان کی تعداد 10 ہوگئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں گل حسن چنہ، عابد حسین چنہ، منیر احمد چنہ اور خادم حسین چنہ شامل ہیں،مقدمے میں گرفتار ملزمان کی مجموعی تعداد 10 ہوگئی۔
ایس ایس پی فیضان علی کا کہنا ہےکہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے اور ٹیکنالوجی کا استعمال جاری ہے۔
یاد رہے کہ 13 روز قبل جیکب آباد کے گاؤں محمد صدیق آرائیں میں پسند کی شادی کرنے پر مسلح افراد نے حملہ کر کے 120 سے زائد گھروں کو پھونک ڈالا تھا۔
پولیس کے مطابق سدرہ چنہ اور حسن برڑو نے کورٹ میرج کی تھی جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر لڑکی کے خاندان نے غصے میں آ کر لڑکے کے گاؤں پر حملہ کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فلم’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کا بیجنگ میں چینی زبان میں شاندار پریمیئر