سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس،عازمین حج کیلئےفراہم کردہ سہولیات کا جائزہ

May 19, 2026 | 20:44:PM
سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس،عازمین حج کیلئےفراہم کردہ سہولیات کا جائزہ
کیپشن: سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خالد چیمہ) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں دنیا بھر سے آنے والے عازمین کو خوش آمدید کہنے سمیت ان کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا اور سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کے درمیان باہمی روابط سمیت سیکورٹی اور صحت کے معاملات پر گفتگو کی گئی۔

سعودی کابینہ کا کہنا تھا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے ہماری کوشش ہے کہ عازمین حج کی صحت اور سلامتی سمیت دیگر تمام معاملات کو باخوبی احسن انجام دیا جائے روٹ ٹو مکہ کے تحت بارہ لاکھ افراد دنیا کے مختلف ممالک سے آسانی کے ساتھ حج بیت اللہ کے لیے پہنچے ہیں تاہم روٹ ٹو مکہ کو مرحلہ وار مزید توسیع دی جائے گی۔

سعودی کابینہ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ سعودی عرب اپنی سلامتی کے تحفظ، اپنے استحکام کو برقرار رکھنے اور اپنے شہریوں اور رہائشیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کرنے کے لیے کبھی دریغ نہیں کرے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں :  فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائی،صدر،وزیراعظم اور وزیر داخلہ کافورسز کو خراج تحسین