بجٹ 2026-27 کی تیاری:پاکستان اور آئی ایم ایف میں مذاکرات کا اگلا دورآج ہوگا

May 19, 2026 | 12:12:PM
بجٹ 2026-27 کی تیاری:پاکستان اور آئی ایم ایف میں مذاکرات کا اگلا دورآج ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)وفاقی بجٹ 2026-27 کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا نیا دور آج  ہو گا، جس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ اور مجموعی مالیاتی حکمتِ عملی پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کے حوالے سے اہم تبدیلیوں پر غور کیا جا رہا ہے، تجویز دی گئی ہے کہ نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر تقریباً 10 فیصد فنڈز مختص کیے جائیں جبکہ حکومت کو ہدایت دی جا سکتی ہے کہ نئے منصوبوں کے آغاز کو محدود رکھا جائے۔

مزید یہ کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے فنڈز کی کمی کا سامنا ہے، جس کے باعث ترجیح ان منصوبوں کی تکمیل کو دیے جانے کا امکان ہے، اسی طرح کئی سالوں سے التواء کا شکار منصوبوں کے لیے نسبتاً کم فنڈز مختص کرنے کی سفارش بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے منصوبوں کو بجٹ میں خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے اور اس مقصد کے لیے علیحدہ فنڈز مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ایران کیلئے نامزد سفیر عمران احمد  کی ملاقات 

آئندہ مالیاتی حکمتِ عملی میں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران ترقیاتی اخراجات کے مؤثر استعمال، مالی نظم و ضبط اور ترجیحی منصوبوں کی تکمیل پر بھی بات چیت متوقع ہے۔